مردان، ضلع ناظم سکرٹریٹ اورضلعی اسمبلی ہال کے آرائشی منصوبے کا افتتاح

مردان، ضلع ناظم سکرٹریٹ اورضلعی اسمبلی ہال کے آرائشی منصوبے کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)قائمقام ضلع ناظم اسد علی کشمیری نے تین کروڑ ستر لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والے ضلع ناظم سکرٹریٹ اورضلعی اسمبلی ہال کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کونسل کے پارلیمانی لیڈرز اور سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد علی نے کہاکہ اراکین کونسل کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ضلعی اسمبلی ہال میں اراکین کے لئے 112نشستیں مختص کی گئی ہے جبکہ سرکاری افسروں اور مہمانوں کے لئے الگ الگ گیلریاں بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اے این پی کی صوبائی حکومت نے ضلعی اسمبلی ہال کی تزہین و آرائش کے لئے دو کروڑ روپے مختص کئے تھے جبکہ ضلعی حکومت نے ضلع ناظم سکرٹریٹ اور اسمبلی ہال میں فرنیچر اور دیگر سا ز و سامان کے لئے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے جاری کئے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع ناظم سکرٹریٹ میں ناظمین کے لئے دفاتر بھی بنائے گئے ہیں جس سے عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل کے اراکین کو سہولیات پہنچانے اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔