رو ڈ چیکنگ مہم کے با عث ایک دن میں 11کرو ڑ رو پے ٹیکس جمع

رو ڈ چیکنگ مہم کے با عث ایک دن میں 11کرو ڑ رو پے ٹیکس جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر بر ائے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا ؤ لہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کے لئے یہ با ت با عث اطمینان ہے کہ رو ڈ چیکنگ مہم کے با عث ایک دن میں مو ٹر وہیکل دفتر کرا چی میں 11کرو ڑ رو پے سے زائد ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ دورا ن چیکنگ تین دن میں 50لا کھ روپے سے زائد ٹیکسیز اور جر ما نے کی مد میں وصول پا ئے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے آج اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت عبدالرحیم شیخ ،ڈائریکٹر جنر لز شبیر احمد شیخ ،شعیب احمد صدیقی ،ڈائریکٹر ایڈ من سید سبطین اور دیگر افسرا ن نے بھی شرکت کی ۔انہو ں نے کہا کہ عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے مو ٹر رجسٹریشن دفتر میں دو گھنٹے کا اضا فہ کر دیا گیا ہے تا کہ زیا دہ سے زیا دہ ٹیکس جمع کر وا یا جاسکے ۔علا وہ ازیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادا رو ں اور ان کے اطرا ف میں منشیا ت کا استعما ل رو کنے کیلئے محکمہ ایکسا ئز کی قا ئم کر دہ نجی تعلیمی ادارو ں اور انکی ایسو سی ایشنز کو اس سلسلے میں مرا سلے جا ر ی کر دیئے اور ان ادا رو ں سے منشیا ت کے استعما ل میں رو ک تھام کیلئے کمیٹی سے تعا ون کر نے کی در خواست کی ہے ۔اجلا س کو بتا یا گیا کہ تعلیمی ادا رو ں میں اور انکے اطرا ف منشیا ت کے استعما ل کی معلو ما ت کیلئے تعلیمی ادا رو ں کے سر برا ہا ن کو واٹس ایپ نمبر ز دے دیئے ہیں تا کہ بروقت منشیا ت فرو شو ں کی سر گر میو ں سے متعلقہ کمیٹی کو آگا ہ کر سکیں ۔صو با ئی وزیر مکیش کما ر چاؤلہ نے کہا کہ منشیا ت نو جوا ن نسل کیلئے زہر قا تل ہے اور ہمیں ہر صو ر ت میں نو جوا نو ں میں منشیا ت کے بڑ ھتے ہو ئے استعما ل کو رو کنا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ منشیا ت کے خا تمے میں والدین اسا تذہ اور معا شر ے کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کا کر دا ر نہا یت اہم ہے اور ہم سب کو مل کر منشیا ت کے خا تمے کیلئے کا م کر نا ہو گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر