عوامی مقامات پر آگ سے بچاؤ کے انتظامات کئے جائیں گے، سعید غنی

عوامی مقامات پر آگ سے بچاؤ کے انتظامات کئے جائیں گے، سعید غنی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صنعتوں، عوامی مقامات، ہوٹلزاور شاپنگ مالز میں آگ لگنے سے بچاؤ اور حفاظت کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے اور بلدیہ کراچی کو آئندہ ماہ مذید فائر ٹینڈرز فراہم کئے جائیں اس سلسلے میں تمام عمارتوں اور صنعتوں کے مالکان، انتظامیہ اور شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ آگ سے بچاؤ کے انتظامات کریں اور شعور بیدار کریں یہ بات صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے گذشتہ روز نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفد میں صدر محمد نعیم قریشی، انجنیئر ندیم اشرف اور جان رچرڈ شامل تھے۔اس موقعے پر نعیم قریشی نے انہیں 7نومبر کو ہونے والے آٹھویں فائر سیفٹی کنونشن اور ایوارڈ کی تقریب کا دعوت نامہ پیش کیا۔ سعید غنی نے شعور بیدار کرنے اور حفاظتی اقدامات کو بہترکرنے پر نیشنل فورم کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات سندھ اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کریگا۔نعیم قریشی نے اس موقع پر انہیں شجرکاری مہم اور ماحولیاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ اگلے سیزن کی شجرکاری مہم کوزیادہ بہترانداز میں کیا جائیگا اور اس سلسلے میں ایمرجنسی نافذ کی جائے اور صفائی کے معاملات میں حکومت اور انتظامیہ اپنی کوششوں کو بہتر کرے۔ صوبائی وزیر نے ان امور پر اتفاق کیا اور کہا کہ حکومت سندھ صاف اور سرسبز سندھ کیلئے پورے وسائل استعمال کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر