حاجی یعفور رضا عطاری کی ہوم سیکریٹری سے ملاقات

حاجی یعفور رضا عطاری کی ہوم سیکریٹری سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مجلس رابطہ کے وفد کے ہمراہ ہوم سکریٹری سندھ قاضی کبیر اور ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر سے ملاقات کی اور انہیں ملک وبیرون ملک دین اسلام کیلئے دعوت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ہوم سکریٹری سندھ قاضی کبیر اور ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات کو امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصانیف بھی تحفے میں پیش کیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر