مرکزی جماعت اہلسنّت آج کراچی میں پاورشوکرے گی

مرکزی جماعت اہلسنّت آج کراچی میں پاورشوکرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے زیراہتمام عظیم الشان تحفظ مقام مصطفےٰﷺ کانفرنس آج بروزہفتہ بعدنمازعشاء تاریخی آرسی ڈی گراؤنڈ سعودآبادملیر میں ہوگی،میزبان مفتی نذیر احمدجان نعیمی کے مطابق شیخ الحدیث والتفسیر مفتی اعظم سندھ مفتی محمدجان نعیمی کے زیرنگرانی تحفظ مقام مصطفےٰ کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان، پیر عبدالخالق قادری آف بھرچونڈی شریف، پیر محمدرفیق مجددی، شاہ محمداویس نورانی، پیر آغافقیر محمدجان اشرفی، خطیب اہلسنّت پروفیسرسعید احمداسعدمجددی، پیر ایوب جان سرہندی، مفتی محمداحمدنعیمی، پیر سید غلام رضوانی الجیلانی،پیر منیر احمد،پیر غلام رسول قاسمی، پروفیسر عرفان محمود برق،پیر غلام محمدمحمودی، انجینئر ثروت اعجاز قادری، پیر آغافضل الرحمان مجددی، پیر عبدالباقی آف ہمایونی شریف،مفتی محمدشریف سرکی،مولاناشاہ حسین گردیزی،علامہ سید عظمت علی شاہ ہمدانی، مفتی عبدالرحمان ٹھٹھوی، ،پیر سید ضیاء اللہ شاہ جیلانی،پیر سید محمداشرف اشرفی، مفتی محمدالیاس رضوی، پیر سید احمدعلی شاہ سیفی ، مولانامحمدرضوان نقشبندی، مفتی غلام نبی فخری، مولانامحمدعباس قادری، مولاناعلی اکبرقاسمی، پروفیسرنوراحمدشاہتاز،مفتی عبدالعلیم قادری، پیر سید ضمیر حسین شاہ جیلانی ، علامہ ڈاکٹرغلام عباس قادری، پیر سید منیراحمدشاہ،مولانامحمداسماعیل سیالوی، پیر ہادی بخش نقشبندی، علامہ عزیز اللہ حقانی، سید احسان احمدگیلانی، پیر فخرالدین شاہ بخاری، مولانامحمدغوث صابری، مولانامحمد شفیق قادری سمیت ملک بھرسے جید علمائے کرام، مشائخ عظام اور مذہبی شخصیات شرکت اور خطاب کریں گے۔