موسم سرما کا آغاز ، ڈینگی سر اٹھانے لگا ، سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 8مریض داخل

موسم سرما کا آغاز ، ڈینگی سر اٹھانے لگا ، سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 8مریض ...

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی شہر کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے آٹھ کیس سامنے آگئے ہیں جو ان ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن کو سامنے رکھتے ہوئے کمشنر لاہور نے ڈینگی کے سلسلے میں خریدی جانے والی ادویات کا آڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور ڈینگی سرویلنس ٹیموں کو ہدایات کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی لاروے کی موجودگی کے حوالے سے مفصل سروے عمل میں لائیں۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی مچھروں کا لاروا اور مچھر موجود ہیں جن کو تلف کرنے کے لئے محکمہ صحت ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہے اور شہر میں ڈینگی نے سر اٹھا لیا ہے اور گزشتہ چا ر روز میں دس مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں چار مریض میو ‘گنگا رام‘ جناح ہسپتال میں تصدیق ہوئے جبکہ چھ مریض دیگر پرائیوٹ ہسپتالوں میں سامنے آئے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈینگی کے خلاف ناقص مہم کا نتیجہ ہے دسمبر تک مزید کیسز سامنے آ سکتے ہیں جس سے بچنے کے لئے حکومت کو ڈینگی کے خلاف سرویلنس مہم کو مضبوط بنیادوں پر چلانا ہو گا ۔جبکہ ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خلاف مہم جاری ہے اس کی سرویلنس کو مزید سخت کیا جائے گا اب صورت حال خطرناک نہیں ہے اکا دکا کیس سامنے آئے ہیں تو ان پر بھی پوری نظر رکھی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی نسبت وائرس میں کمی واقع ہو ئی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1