انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے 50اڈے سیل

انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے 50اڈے سیل

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجا ب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے مزید50 اڈے سربمہر کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی مختلف ٹیموں نے لاہورکے ایک ٹاؤن سمیت10تحصیلوں میں 276 علاجگاہوں پر چھاپے مارے اور ان میں سے50پر عطائیت ہونیکی وجہ سے بند کر دیاگیا، 102 عطائیوں نے کاروبار تبدیل کر لیے۔ رینالہ خورد12،نوشہرہ ورکاں،جلال پور پیروالا ، کوٹ رادھاکشن اور نشترٹاؤن (لاہور)ہر ایک میں 5 ، جڑانوالہ اور کوٹ مومن ہرایک میں 4 ، بہاولپور صدر اور صفدر آباد ہر ایک میں تین کاروبار بند کیے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1