ڈاؤ یونیورسٹی میں بسلسلہ صوفی کلام’’گیسٹ اسپیکر سیشن‘‘

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوفی و کلاسیکل گلوکار، موسیقار، کالم نگار، ثقافت کے سفیر، اریب اظہر نے کہا ہے کہ سچ بات کو سب ہی پسند کرتے ہیں، مگر سچ بولتے ہوئے اکثر لوگ ڈرتے ہیں، ناانصافی کے خلاف ضرور بولنا چاہیے، بلکہ اسکے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، یہ بات انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے آراگ آڈیٹوریم میں بطور "گیسٹ اسپیکر "خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈاؤ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر کرتار ڈاوانی نے بھی خطاب کیا، ادیب اظہر نے کہا کہ ان کے والد اور پاکستان ٹیلفویژن کے بانی اسلم اظہر سے ملنے فوک اور صوفی گلوکار عالم لوہار، ریشماں اور دیگر آتے تھے، اس لیے بچپن سے انہیں صوفی اور فوک میوزک سے دلچسپی پیدا ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ صوفی میوزک کو ایک ہی سمجھا جاتا ہے،حالانکہ دونوں علیحدہ علیحدہ ہیں، البتہ فوک میوزک میں صوفی شاعری استعمال ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ برصغیر میں صوفی میوزک کی بنیاد بابا بلھے شاہ نے ڈالی۔بابا بلھے شاہ کے کلام کو انگریزی میں ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے، مولانا روم کے کلام کا ترجمہ دیگر زبانوں میں ہواتو دنیا میں وہ پہچانے جاتے ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر