تحصیل کینٹ اور بابو صابو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،548کنال اراضی و اگزار

تحصیل کینٹ اور بابو صابو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،548کنال اراضی و اگزار

لاہور ( جنرل رپورٹر) انسداد تجاوزات اور زمین واگزاری کے دو مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 548 کنال 10مرلے زرعی زمین مالیتی 11کروڑ روپے کو واگزار کروالیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل سٹی میں اے سی سٹی صفدر حسین ورک نے بابو صابو میںآپریشن کرکے 525کنال 10مرلے جگہ مالیتی 11کروڑ روپے کو واگزار کروایا۔اسطرح اے سی کینٹ کیپٹن(ر) شاہ میر اقبال نے تحصیل کینٹ کے موضع دوری کے مختلف مقامات پر موجود 23کنال سرکاری جگہ کو واگزار کروایا ۔ آپریشن میں پولیس،ریونیواور زون کے عملہ نے حصہ لیا ۔ زمین پر ٹریکٹر چلا دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے تمام آپریشنز کو آپریشن کو سراہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1