ناظم ٹاؤن تھری کی ہدایت پر قافلہ روڈ پر غیر قانونی پلازے مسمار

ناظم ٹاؤن تھری کی ہدایت پر قافلہ روڈ پر غیر قانونی پلازے مسمار

پشاور (کرائمز رپورٹر) ناظم ٹاؤن تھری محمد علی ارباب اور ٹی ایم او ٹاؤن تھری میاں انیس الرحمان کی خصوصی ہدایت پر آج بروز جمعہ چیف بلڈنگ انسپکٹر واجد علی خان ‘چیف ڈیمالش سپرنڈنٹ سعید خان ‘ بلڈنگ انسپکٹر علی حیدر ‘ طارق مروت اور جنید بی سی اے سٹاف کے ہمر اہ تہکال قافلہ روڈ میں غیرقانونی طورپر بنائے گئے دو پلازوں کو مسمار کردیا گیا اس سلسلے میں ناظم ٹاؤن تھری محمدعلی ارباب کو واقعہ کی رپورٹ پیش کردی گئی جس پر ناظم ٹاؤن تھری محمد علی ارباب نے کہاکہ غیرقانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ قواعد وضوابط پورے نہ ہونے والے پلازوں کو بھی مسمارکیاجائیگا اور کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائیگی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر