شہر کی سڑکوں پر قبضہ ہے، ہمارے پاس اختیارات نہیں،میئر کراچی

شہر کی سڑکوں پر قبضہ ہے، ہمارے پاس اختیارات نہیں،میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر قبضہ ہے، کے ایم سی کے پاس اختیارات کی کمی ہے۔جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ تجاوزات سے متعلق تحفظات ہیں، انتظامی امورپرچیف جسٹس کے تحفظات درست ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں کچرا اٹھاتے ہیں اگلے ہفتے پھر بھر جاتا ہے، کچرے کو تلف کرنے، سیوریج نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔میئرکراچی نے کہا کہ سڑکوں پر قبضہ ہے، کے ایم سی کے پاس اختیارات کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوارٹرزخالی کرانے کے دوران پولیس کا رویہ مناسب نہیں تھا، ایسے معاملات مذاکرات سے حل ہوتے ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ پاکستان کوارٹرز کے لوگوں پر یلغار کی گئی، پاکستان کوارٹرز کا معاملہ وفاقی حکومت کا ہے۔میرے پاس مشینری نہیں شہر کا کچرا نہیں اٹھا سکتا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر