انسداد خسرہ مہم،ایک کروڑ77لاکھ سے زائد بچوں کو ٹیکے لگا دیے گئے

انسداد خسرہ مہم،ایک کروڑ77لاکھ سے زائد بچوں کو ٹیکے لگا دیے گئے

لاہور ( جنرل رپورٹر) پنجاب میں انسداد خسرہ کی مہم جاری ہے اور 15 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس مہم میں مجموئی طور پر پورے صوبے میں 17751895 بچوں کو خسرہ ویکسین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جبکہ 27 اکتوبر تک 19 ملین بچوں کو ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر منیر احمد نے صوبہ میں جاری خسرہ مہم میں پیشرفت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر منیر احمد کا کہنا تھا کہ 10 ٹاؤنز میں چھ ماہ سے سات سال تک کی عمر کے 1775354 بچوں کو خسرہ ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کو انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز UNICEF اور WHO کی ٹیکنیکل معاونت حاصل ہے۔ لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن میں 281681، عزیز بھٹی ٹاؤن میں 141748، کینٹ میں 160057، داتا گنج بخش ٹاؤن میں 144011، گلبرگ ٹاؤن میں 118215، نشتر ٹاؤن میں 250101، راوی ٹاؤن میں 191535، سمن آباد ٹاؤن میں 169719، شالیمار ٹاؤن میں 171876 اور واہگہ ٹاؤن میں 146411 بچوں کو خسرہ ویکسین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1