غازی علم الدین شہید کا عرس یوم عشق رسول ؐکے طور پر منایا جائے گا

غازی علم الدین شہید کا عرس یوم عشق رسول ؐکے طور پر منایا جائے گا

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)چیئرمین مرکزی میلاد کمیٹی سید مختار اشرف رضوی اور سیکرٹری جنرل پیر سید شاہد حسین گردیزی نے کہا ہے کہ میلاد کمیٹی جامع حزب الاحناف کے زیر اہتمام حسب سابق امسال بھی شہید ناموس رسالت ؐغازی علم الدین شہید کے 89ویں سالانہ عرس مبارک کو ملک بھر میں یوم عشق رسول ؐکے طور پر منایا جائے گانماز فجر کے بعد ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کی جائے گی اس کا اعلان انہوں نے میلاد کمیٹی کے دفتر جامع حزب الاحناف داتا دربار روڈ لاہور میں اہلسنت تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی اجتماع غازی علم الدین شہید کے مزار واقع قبرستان میانی صاحب لاہور میں 30اکتوبر کو شام 5بجے میلاد کمیٹی کی طرف سے چادرپوشی کر کے دو روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کیا جائے گا جس میں ملک بھر کے قراء ، ثناء خوانِ رسول ، علماء ومشائخ شرکت کریں گے لاہور اور گردو نواح سے اہلسنت تنظیموں ، میلاد کمیٹیوں ، وکلاء ، دینی مدارس کے ناظمین تاجر تنظیموں سے رابطے مکمل کر کے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے ۔اجلاس میں جن تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ان میں علامہ دین محمد رضوی ، مولانا دلشاد احمد ، حاجی محمد حسین، چوہدری ندیم احمد، مولانا شفقت علی خان، پروفیسر احمد حسین ایڈووکیٹ ، رانا تجمل حسین، مولانا گل محمد ، چوہدری محمد آصف ، حکیم محمد سہیل ، مولانا محمد علی نوری، علامہ رحمت علی نقشبندی شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1