نیب افسران کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری سیاسی رشوت ہے، اشرف بھٹی

نیب افسران کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری سیاسی رشوت ہے، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے تحریک انصاف حکومت کی جانب سے نیب افسران کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دینے کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے سیاسی رشوت قرار دیا ہے۔ موجودہ حکمران بغض و حسد میں گرفتار ہیں۔
اسی لئے وہ نیب کے ذریعے اپنے سیاسی مخالفین کو ڈرا دھمکا رہے ہیں جبکہ نیب کی ساکھ کے بارے میں اعلیٰ عدلیہ بھی واضح کر چکی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان، جہانگیر ترین ،علیم خان، پرویز خٹک سمیت دیگر کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا کر کون سے احتساب کی بات کر رہے ہیں۔

، ڈاکے کا مینڈیٹ لیکر حکومت کرنے والے مخالفین کو دھمکیاں نہ دیں ،ابھی تک اے پی سی تجویز کے مرحلے میں ہے اور عمران خان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں ۔