ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو این آر او نہیں ملے گا،ڈاکٹر شاہد صدیق

ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو این آر او نہیں ملے گا،ڈاکٹر شاہد صدیق

لا ہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو این آر او نہیں ملے گا‘ کرپٹ مافیا کیخلاف جہاد جاری رہے گا‘ہم پر قومی خزانے سے ایک روپیہ بھی لینا حرام ہے‘ کرپشن کرنے والے جیلوں اور نیب میں اپنے ہی بھرتی کیے گئے لوگوں کے ہاتھوں گرفتار ہوئے ہیں۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے مز ید کہاکہ عمران خان پورے ملک میں تبدیلی لاکر دکھائیں گے،نیا پاکستان ہر صورت بنے گا،کفایت شعاری سادگی کو فروغ دیں گے انہو ں نے کہاکہ عمران خان تاریخ کے بہترین وزیراعظم ثابت ہوں گے،عوام پاکستان کے قیام سے اب تک جس تبدیلی کا انتظار کر رہے تھے وہ وقت آگیا ہے، پی ٹی آئی حکومت عوام کے ٹیکسوں کاپیسہ سابقہ حکمرانوں کی طرح اپنی عیاشیوں پر خرچ نہیں کر ے گی، میرٹ اور گڈ گورننس کو یقینی بنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1