ایم ڈی ایل ڈ بلیو ا یم سی کاشہر کا دورہ خصوصی زیروو یسٹ آپر یشن کی نگرانی کی

ایم ڈی ایل ڈ بلیو ا یم سی کاشہر کا دورہ خصوصی زیروو یسٹ آپر یشن کی نگرانی کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر )ایم ڈی ،ایل ڈ بلیو ا یم سی کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ، شہر میں جاری خصوصی زیرو ویسٹ آپر یشن کی نگرانی کی۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ قیوم بٹ جنرل منیجر آپریشن سہیل انور ملک سربرہ کمیونکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور سمیت کا دیگر افسران بھی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ رہے۔


۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر میں صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید اقدامات کرنے کی ہدایات کی۔ جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

، اور اسی حوالے سے غیر معمولی اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔

مزید انکا کہنا تھا کہ ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں ، اور ورکرز کی ان تھک کاوشوں کے نتیجے میں ہی شہر کی صفائی کے نئے معیار کو حاصل کیا جارہا ہے۔آپریشن کی نگرانی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ بٹ سمیت محکمہ کی اعلیٰ انتظامیہ خود کر رہی ہے۔زیرو ویسٹ آپریشن کے ساتھ ساتھ زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر بھی عمل درآمد کیا جا رہا ہے ، اور تمام افسران کی فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے احکامات صادر کئے گئے۔ ایم ڈی فرخ قیو م بٹ کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی سے متعلق کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گا۔ شہر میں جاری زیرو ویسٹ آپریشن میں ترک کنٹریکٹر کی سینئر انتظامیہ بھی فیلڈ میں موجود رہی۔ جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے والے افسر و ورکرز کو موقع پر نوکری سے معطل و برخاست کیا جائے گا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے شمالی لاہور سمیت مغل پورہ،سلامت پورہ ،والڈ سٹی ،دہلی گیٹ ،ساندہ ، چائینہ سکیم، شالیمار ٹاؤن، دروغہ والہ سمیت بیشتر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا وفات پانے والے ورکر کے لواحکین سے تعزیت ۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا دورانِ ڈیوٹی وفات پانے والے سینٹری ورکر کے لواحکین سے اظہارِ تعزیت۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سینٹری ورکر ر ہربنس پورہ ورانِ ڈ یوٹی دل کا دورہ پڑنے سے و فات پاگیا۔ ایم ڈی ایل ڈ بلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ وفات پانے والے سینٹری ورکر کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور انکے غم میں برابر کے شریک ہیں ، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ بٹ کامزید کہنا تھا کہ ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں اور انکی محنت اور لگن کی بدولت شہری صاف ستھرے ماحول میں زندگی بسر کرتے ہیں ۔کمپنی قوائد و ضوبط کے مطابق مرحوم ورکر کے تمام واجبات جلد از جلد ادا کرے گی ۔