ممتاز قادری کو اپنا ہیرو تسلیم کرنے کااعترافکرنا ہو گا،خادم رضوی

ممتاز قادری کو اپنا ہیرو تسلیم کرنے کااعترافکرنا ہو گا،خادم رضوی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تحریک لبیک یارسول اللہ کے مر کزی سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہاحکمرانوں کو در رسول پر کھڑے ہو کر غازی ممتاز قادری کو اپنا ہیرو تسلیم کرنے کا اعتراف کرنا ہو گا۔ناموس رسالت کے تحفظ کا عہد کرنے والوں کو قرض کی ضرورت نہیں رہتی پاکستان رسول اللہ کے دین کے نفاذ کیلئے وجود میں آیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ٹینکی والی گراونڈ میں لبیک یا رسول اللہ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انوں نے مزید کہا کہ ملکی اداروں میں ختم نبوت کے منکریں کی موجودگی پاکستان کے مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد افضل قادری نے کہا۔کہ ناموس رسالت کے لئے جرات مندانہ اقدام کرنے کی ضرورت ہے ۔دنیا کا سب سے بڑا جرم نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنا ہے اور ناقابل برداشت جرم پر خاموشی اختیار کرنے والا بھی مجرم تصور میا جائے گا۔ دین بیزار قوتیں اور لادین عناصر آسیہ ملعونہ کی پشت پناہی سے باز رہیں ۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے مر کزی نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کرے والے پہلے مدینے والی سرکار کی ناموس پر پہرہ دیں ، نجی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو ربوہ لے جا کر ان کے ذہنوں میں قادیانیت کے متعلق نرم گوشہ پیدا کرنے کی ناپاک کوشش کی گئی ہے۔جو قابل مزمت ہے۔ قاضی محمود اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان مین اسلام کو دیسن کالا کرنے کی کسی سازش کو کامایب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہم اپنی جانیں ہتھلیوں پر رکھ کر ناموس مصطفٰے کا فریضہ سے انجام دیں گے کانفرنس سے وحید نور، تحریک لبیک کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت پیر اعجاز اشرفی، علامہ فاروق الحسن قادری ضلعی رہنما علامہ محمد نزیر چشتی، ناظم کانفرن پیر انیس الرحمان ،صاحبزادہ محمد احمد سیفی، محمد اسحاق گجر ، صوفی اکبر سیفی محمد ذیشان ملک ساجد کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ اگلا کنونشن 28 اکتوبر کو راولپنڈی اور 4نومبر بروز اتوار اسلام آباد میں معقد ہو گا۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1