سعودی عرب نے تمام اسلامی ممالک کے ساتھ بڑے بھائی جیسے تعلقات رکھے ،عبدالغفور

سعودی عرب نے تمام اسلامی ممالک کے ساتھ بڑے بھائی جیسے تعلقات رکھے ،عبدالغفور

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے سعودیہ نے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کے عوام کے ساتھ بڑے بھائی جیسے دوستانہ تعلقات رکھے ہیں۔ امریکہ مفادات کیلئے ارض حرمین کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے جو ناقبل برداشت ہے ۔لی اور سفارتی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ اسلامی ممالک کی سرپرستی بھی کی ہے۔

۔امریکہ اپنے مفادات کے تحت ارض حرمین کی حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے اپنے منحوس ایجنڈے کی تکمیل چاہتاہے۔

لیکن عالم اسلا م اپنے ایمانی و روحانی مرکز کو کمزور نہیں ہونے دے گا۔

ہماری غیرت ایمانی کا تقاضا ہے کہ حجاز مقدس اور اس کے خادموں کا تحفظ کریں۔ سعودی عرب کو کسی صورت عدم استحکام سے دوچار نہیں ہونے دیں گے۔ خادم الحرمین شریفین کے خلاف سعودی عرب کے عالمی سیاست میں کلیدی کردار کی وجہ سے امریکہ ایک ماحول بناناچاہتا ہے، جیسا کہ انہوں نے عرب بہار کے نام پر عراق، لیبیا، تیونس ، یمن ، بحرین اور شام میں پیدا کرچکا ہے۔ اس حوالے سے امت مسلمہ کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ سعودی عرب کے تحفظ کے لئے بیدار رہے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ پاکستان یونائیٹڈ کونسل اس حوالے سے اسلام آباد اور لاہور میں سمینارمنعقد کرے گی۔تاکہ سعودی عرب کی حمایت میں رائے عامہ ہموار کی جائے اور ملکی سیاست کے تمام طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1