کینیڈااور پاکستان کا اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے پر اتفاق

کینیڈااور پاکستان کا اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) کینیڈا اور پاکستان ایک دوسرے کے نظام تعلیم سے استفادہ کرتے ہوئے، یونیورسٹی اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ اس سلسلے میں کینڈا پاکستانی یونیورسٹی اساتذہ کی پروفشنل گروتھ اور تکنیکی مہارت بڑھانے میں مدد دے گا یہ بات کینیڈین ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی ٹیچرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسٹر ڈیوڈ روبننسن نے فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محبوب حسین سے ایک ملاقات میں کہی۔

، جس کا اہتمام چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر طارق بنوری کی ہدایت پرایچ ای سی کے لرنگ انوویشن ڈویژن نے کیا تھا۔طے پایا کہ فپواسا اور کینڈا کی یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن ایچ ای سی کے تعاون سے باہمی تعاون کے ایک سمجھوتے پر بھی دستخط کریں گے، جس کے تحت پاکستانی اور کینڈا کے یونیورسٹی اساتذہ کو ایک دوسرے کے ملک میں مدعوکریں گے۔