چائنہ ایکسپو میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت خوش آئندہے،خادم حسین

چائنہ ایکسپو میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت خوش آئندہے،خادم حسین

لاہور(کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے چائنا انٹرنیشنل امورٹ ایکسپو میں 40پاکستانی کمپنیوں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی صنعتی نمائش وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ کے انعقاد کا مقصدچین کی تجارتی آزادیوں ،اکنامک گلوبلائزیشن اور چین کی اوپن مارکیٹ پالیسی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔چائینا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ میں دنیا بھر سے امپورٹر شرکت کرینگے اور 40پاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے بڑے پیمانے پر کاروباری معاملات متوقع ہیں جس سے ملکی صنعتیں ترقی کرینگی اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ چین کی منڈیاں دنیا بھر کیلئے کھلی ہیں اور ہر طرح کی کاروباری آزادی دستیاب ہے ایکسپو میں50سے زائد ممالک کی 2800کمپنیاں شرکت کررہی ہیں اس نمائش میں پاکستان کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے نمائش میں شرکت سے چین کو کی جانے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور پاک چین دو طرفہ تجارت کے توازن کو پاکستان کے حق میں بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1