مسئلہ کشمیراور انسانی حقوق کی پامالی کے موضوع پرسیمینار

مسئلہ کشمیراور انسانی حقوق کی پامالی کے موضوع پرسیمینار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سنٹرفار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’مسئلہ کشمیراور انسانی حقوق کی پامالی‘ کے موضوع پر سنٹر کے آڈیٹوریم میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر نے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران ، ایم فل ، پی ایچ ڈی سکالرز اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر نے 1947میں مسائل پیدا کرنے میں مہاراجہ کے کردارپر روشنی ڈالتے ہوئے الگ ریاست کا پس منظر بیان کیا۔

انہوں نے صورتحال کوانڈیا کے مفاد میں کرنے کیلئے ہندو اور برطانوی افسران کے گٹھ جوڑ پر سیرحاصل گفتگو کی ۔ انہوں نے 1948ء کی جنگ میں قبائل کا کردار بیان کرتے ہوئے 1965کی جنگ میں آپریشن گبرالٹر کی کمزوریوں بات چیت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1