واسا کے وائس چیئرمین امتیاز محمود نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

واسا کے وائس چیئرمین امتیاز محمود نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)وائس چیئرمین واسا شیخ امتیازمحمود نے واسا ہیڈ آفس میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔دفتر پہنچنے پر واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز،ڈی ایم ڈی (ایف اے اینڈ آر) نوید مظہر ، ڈی ایم ڈی( آپریشن )اسلم خان نیازی، ڈی ایم ڈی (انجینئرنگ ) افتخارالدین اور دیگر افسران وملازمین نے وائس چیئرمین کا استقبال کیا ۔ایم ڈی واسا نے وائس چیئرمین کوواسا کی آرگنائزیشن اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمودنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیحات میں کرپشن فری محکمہ ، صاف پانی کی یقینی فراہمی اور فوری نکاسی آب شامل ہے۔

ہمیں یہ ذمہ داری شہریوں کی بہتر خدمت کے لئے سونپی گئی ہے کوشش کریں گے کہ لاہور میں بسنے والے واسا صارفین کو مایوس نہ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1