موجودہ احتساب ناقابل اعتماد،ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،پرویز ملک

موجودہ احتساب ناقابل اعتماد،ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،پرویز ملک

لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مروجہ احتساب ناقابل اعتماد اور صرف سیاسی انتقام ہے مقابلہ کرینگے،شہباز شریف کو بغیر وجہ گرفتار کرنے کا مقصد ثابت کرتا ہے کہ حکمرانوں کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک سعدیہ تیمور،میاں مرغوب ، چوہدری،ربیعہ نصرت، اسوہ انیزہ فاطمہ ،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بغیر کسی جرم کے اور وجہ بتائے بغیر گرفتار کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں اور چاہتا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ گتھم گتھا ہو۔

۔ یہ انوکھا حکمران ہے حالانکہ حکمران حکومت کیلئے امن مانگتے ہیں، ڈیڑھ ماہ میں مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے اور غریب کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1