قرآن وحدیث کی اشاعت میں مدارس کا اہم کردار ہے،مولانا عبدالستار سعیدی

قرآن وحدیث کی اشاعت میں مدارس کا اہم کردار ہے،مولانا عبدالستار سعیدی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اُستاد العلماء شیخ الحدیث مولانا حافظ محمد عبدالستار سعیدی نے کہا ہے کہ قرآن و حدیث کی ترویج و اشاعت میں دینی مدارس نے بے مثال کردار ادا کیا ۔ دنیا بھر میں اس وقت قرآن و حدیث اور فقہ کے علوم کی جوبہاریں نظر آتی ہیں یہ علماء حق کی محنتوں کا نتیجہ ہے انہوں نے مولانا شاہ احمد نورانی، غزالی زماں علامہ سید احمد کاظمی، مفتی اعظم مفتی عبدالقیوم ہزاروی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان بزرگوں نے رسول اللہﷺ کے دین کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ صفۃ الاسلامیہ میں درس نظامی کی کلاسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت پیر طریقت صاحبزادہ سید ذیشان المجتبیٰ نے کی جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر، مفتی تصدق حسین ،حافظ نصیر احمد نورانی ،رشید احمد رضوی ،مولانا محمد سلیم اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

علامہ قاری زوار بہادر نے کہا کہ سیکولر قوتوں دینی مدارس کے خلاف جتنا پروپیگنڈہ کرتی ہیں،سازشیں کرتی ہیں،دینی مدا رس اتنی قوت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس کی بنیادوں میں اسلام اور رسول اللہ سے محبت کرنے والوں کا خون شامل ہے مغربی طاقتوں کا کوئی بھی آلہ کار یہاں سے دینی مدارس کو ختم تو کیا ان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا ۔تقریب میں مولانا حاجی محمدشوکت،حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی،مولانا محمد ثاقب افضل ،مولانا وسیم شہزاد قادری ، مولانا محمد سلیم،مفتی جمیل رضوی،مولانا اشرف علی سعیدی،قاری لیاقت علی رضوی ،مولانا وسیم رفیق ،مولانا سرفراز احمد قادری اور دیگر علماء ومشائخ نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1