جلدی بیماری سورائسز سے خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں،ماہرین

جلدی بیماری سورائسز سے خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں،ماہرین

لاہور(جنرل رپورٹر )سورائسز ایک دائمی جلدی سوزش کی بیماری ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً 12کروڑ 25 لاکھ افراد اب تک اس بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار ماہرین امراض جِلد نے ورلڈ سورائسز ڈے کے موقع پر ایک بیان میں کیا۔پروفیسر ڈاکٹر عظیم جہانگیر خان، پروفیسر آف ڈرماٹولوجی، علامہ اقبال میڈیکل کالج، میڈیکل ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کاسمیٹکس نے کہا کہ سوزش شدہ جلد ، سرخی مائل ابھری، خارش زدہ دھبے دار جلد اس بیماری کی خاص علامات ہیں۔ تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سورائسز کی مریض خواتین زیادہ بیماری کے اثرات سے متاثر ہوتی ہیں اس لیے انہیں زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ عام لوگوں کے مقابلے میں سورائسز کے مریضوں میں دل کے دورے سے اموات بھی جلد واقع ہوتی ہیں۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1