امریکہ ، برطانیہ کئی اہم ممالک میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

امریکہ ، برطانیہ کئی اہم ممالک میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) پاکستان نے برطانیہ، امریکا اور سعودی عرب سمیت کئی اہم ممالک میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں سینئر سفارتکار نفیس ذکریا کو ہائی کمشنر تعینات کیا جارہا ہے جب کہ امریکا سے علی جہانگیر صدیقی کو واپس بلایا جارہا ہے جہاں ان کی جگہ ڈاکٹر اسد مجید خان نئے سفیر ہوں گے۔وزیر خارجہ نے سعودی عرب، قطر اور مراکش میں بھی سفراء کی تبدیلی کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سعودی عرب میں راجہ علی اعجاز اور قطر میں سید احسن رضا شاہ کو سفیر تعینات کررہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کہ مراکش میں حامد اصغر خان، سربیا میں شہریار اکبر خان اور کیوبا میں صاحبزادہ احمد خان کو سفیر لگایا جا رہا ہے۔وزیر خارجہ نے دبئی میں احمد امجد علی کو قونصل جنرل تعینات کرنے کا بھی اعلان کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اہم ممالک میں سیاسی تقرریوں کی بجائے ’کیریئر ڈپلومیٹس‘ کی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔تاہم، ان کا کہنا تھا کہ نئے سفراء اور ہائی کمشنر کی تعیناتی کے عمل میں کچھ وقت لگے گا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز کا وفد اسلام آباد آیا ہوا ہے جب کہ 16 لاکھ پاکستانی یواے ای میں ہیں جہاں سے پاکستانی 4 ارب 30 کروڑ ڈالرز کاخطیر زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات نے بھی آئل ریفائنری کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور یو اے ای ایل این جی ٹرمینل بھی لگانا چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ادھار تیل کے معاملے پر متحدہ عرب امارات سے بھی بات چیت کی گئی تاہم طریقہ کار پر بعد میں بات چیت کی جائے گئی۔اس سے قبلوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو ہنگامی طورپر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اورسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،خارجہ اموربالخصوص مسئلہ کشمیر پر پارلیمینٹ کے موثرکردارپر تبادلہ خیال کیا گیا جلد دونوں ایوانوں کی خصوصی کشمیر کمیٹی بھی قائم کردی جائے گی،ایشیائی پارلیمانی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، پارلیمینٹ مظلوم کشمیریوں کی بھرپورپشت پناہی کرے گا باقاعدگی سے کشمیریوں سے پارلیمینٹ سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری رہے گا اورپارلیمانی وفوداس مسئلہ کو اجاگرکرتے رہیں گے خارجہ امورپر پارلیمینٹ کی تجاویزکو اہمیت دی جائے گی ۔چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے دیرینہ اسلامی دوست سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کی اقتصادی معاونت کے اعلان کو خوش آئند قراردیا ہے ، وزیرخارجہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پا کستان خود مختا ر ملک کی حیثیت سے اپنے فیصلے بغیر کسی دبا ؤ کے ملکی مفادات کو مد نظررکھ کر کر تا ر ہے گا، مسئلہ کشمیر کا پر امن حل اور دنیا میں پا کستان کے حقیقی تشخص کو اجا گر کرنا ہما ری خارجہ پا لیسی کے اہم جزو ہیں،سعودی عرب اور یمن کے درمیا ن ثالثی کی کوشش مسلم ممالک کے ما بین خو شگوار تعلقات مستحکم کرنے کے سلسلہ کی کڑی ہے، وفاقی وزیر خارجہ نے چیئرمین سینیٹ نے گوادر میں ایشیائی پارلیمانی اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گودار میں اجلاس کا انعقاد سینیٹ کی جانب سے ایک بہترین اقدام ہے ۔ ایشیا کے علاوہ یورپ، افریقہ سے پارلیمان اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں کی اجلاس میں شرکت خوش آئندہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اجلاس کے لیے کئے گئے انتظامات اور وفود کی آمد کے حوالے سے وزیرخارجہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کے تمام حلقے اور سیاسی قیادت ایک صفے پر ہیں کانفرنس سے عالمی سطح پر پاکستان کو کامیابی ملے گی ۔صادق سنجرانی نے کہا کہ نئے شہر اور بندر گاہ گوادر کو دنیا کو بطور معاشی مرکز روشناس کرانے میں معاونت ہو گی۔ اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی وفود کا پاکستان آنا بیرونی دنیا کا پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایوان بالا نے اتنا اہم اقدام اٹھا کر چاروں صوبائی اکائیوں کا نمائندہ ہونے کا حق ادا کیا ہے۔ حکومت پاکستان تمام غیر ملکی سیاسی قیادت اور مندوبین کو خوش آمدید کہتی ہے۔ عالمی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے ایوان بالا کو ہر قسم کی معاونت فراہم کی جائے گی۔ جب کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وزیر خارجہ شا ہ محمو د قریشی کی ملا قات میں مجمو عی ملکی سیا سی و اقتصادی صورتحا ل اور با ہمی دلچسپی کے دیگر امو ر پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق سپیکر نے مو جودہ حکومت کی کا میا ب خارجہ پا لیسی کو سراہا اور کہا کہ موجودہ وزیرخارجہ شا ہ محمو د قریشی نے انتہا ئی قلیل مدت میں پا کستان کے مو قف کو انتہا ئی مو ثر اندا ز میں دنیا میں اجا گر کیا ہے،سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پا کستا ن کو جن چیلنجو ں کا سا منا ہے ان سے نبرد آزما ہو نے کے لیے قومی یکجہتی کے ساتھ سا تھ مضبو ط خا رجہ پا لیسی بھی ضروری ہے۔اسد قیصرنے کہا کہ سعودی عرب سے 6ارب روپے کا ریلیف پیکج خو ش آئند ہے اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مر تب ہو نگے ۔ سپیکر نے وزیر خا رجہ کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فا رم سے پا کستان کے مو قف کو شا ندار انداز میں پیش کر نے پر مبارکباد دی۔وزیر خارجہ نے تعریفی کلما ت پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکر یہ ادا کیا اور ایوا ن کی کا روائی کو خو ش اسلو بی سے چلا نے پر ان کے کر دار کو سراہا۔ دریں اثنامتحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی ۔یواے ای کی مختلف بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز اور اعلیٰ عہدیدار شامل تھے۔