ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( ہفتہ)کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
اکتوبر27 ہفتہ۔ مخلص احباب کے مفید مشوروں کو نظر انداز نہ کریں ورنہ نقصان کا خدشہ ہے۔ گھریلو معاملات توجہ طلب ہونگے اہم گھریلو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
برج ثور
اکتوبر27 ہفتہ۔ گھر یا اہل خانہ کے لئے خریداری کرنا مفید رہے گا۔ کاروبار میں کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ مالی معاملات ذاتی توجہ کے طالب ہونگے۔ شام کو طبیعت اچانک بوجھل محسوس ہوگی۔
برج جوزا
اکتوبر27 ہفتہ۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آنے کا امکان ہے جو فائدہ مند رہے گا۔ کسی اجتماعی محفل میں شرکت کا امکان ہو سکتا ہے۔ دوسروں کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔
برج سرطان
اکتوبر27 ہفتہ۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ دوران گفتگو محتاط رہیں کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ لیں کہ کس بات میں نقصان اور فائدہ ہو سکتا ہے۔
برج اسد
اکتوبر27 ہفتہ۔ جذباتی امور میں محتاط رہیں اور تحمل مزاجی سے کام لیں ۔ ورنہ خواہ مخواہ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ شراکتی امور مسائل کا شکار رہیں گے ۔ جس سے ذہنی پریشانی آسکتی ہے ۔
برج سنبلہ
اکتوبر27 ہفتہ۔ تعلیم اور بعض اہم امور کے سلسلے میں سفر کا پروگرام بنا سکیں گے۔ سرمایہ کاری کیامور میں ترقی کا عنصرغالب رہے گا۔ رومانس کے معاملات طے کر سکیں گے۔
برج میزان
اکتوبر27 ہفتہ۔ بعض منصوبے التواء میں پڑ سکتے ہیں اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ مخلص دوست مفید مشورے دیں گے۔ جن کی روشنی میں آپ مالی فوائد حاصل کر سکیں گے۔
برج عقرب
اکتوبر27 ہفتہ۔ مخالفین اور خفیہ دشمن بے نقاب ہو سکیں گے۔ ملازمتی فرائض میں غیر ذمہ داری سے دقت پیش آسکتی ہے محتاط رہیں۔ عزیز و اقارب سے تجدید مراسم ہو سکیں گے۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔
برج قوس
اکتوبر27 ہفتہ۔ گھریلو ‘ خاندانی اور کاروباری امور خوش اسلوبی سے طے کر سکیں گے۔ آپ اپنی دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔
برج جدی
اکتوبر27 ہفتہ۔ آج یقینا اپنی ذہانت اور بہتر حکمت عملی سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ آپ کسی اہم شخصیت سے ملاقات کر سکیں گے جس سے مالی اور کاروباری فوائد حاصل ہونگے۔
برج دلو
اکتوبر27 ہفتہ۔ آپ کے بعض منصوبوں میں جلد بازی کی وجہ سے ناکامی کا خدشہ ہے اس لئے ہر کام سوچ سمجھ کر کریں۔ آپ اپنے ذاتی تجربے سے اہم امور میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔
برج حوت
اکتوبر27 ہفتہ۔ مالی فوائد حاصل ہونے کا امکان ہے اس سلسلہ میں کوئی خوشخبری بھی سن سکیں گے۔ خاندانی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔شریک حیات کے ساتھ خریداری کر سکیں گے۔