چیف جسٹس پاکستان دوسرے روز بھی کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے

چیف جسٹس پاکستان دوسرے روز بھی کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے
چیف جسٹس پاکستان دوسرے روز بھی کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثارسپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے،چیف جسٹس آج دوسرے روز بھی کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہرمظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہے،مظاہرین میں جامعہ اردوفارمیسی کے طلبا،نیشنل بینک ملازمین شامل ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں زمینوں پرقبضے کےخلاف بھی شہریوں کااحتجاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں بنچ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرےگا،بنچ میں چیف جسٹس ثاقب نثار،جسٹس مشیرعالم اورجسٹس منیب اخترشامل ہیں، کراچی رجسٹری میں لارجر بنچ نجی ہسپتالوں کے ریٹ لسٹ کا بھی جائزہ لےگااس کے علاوہ ذوالفقارآباد آئل ٹرمینل،امل قتل کیس، غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیس کی بھی سماعت ہو گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی