کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی؛ 2غیرملکی باشندے یازیاب

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی؛ 2غیرملکی باشندے یازیاب
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی؛ 2غیرملکی باشندے یازیاب

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)طارق روڈ پراینٹی وائلنٹ کرائم سیل اورسی پی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 غیرملکی باشندے یازیاب کرالیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ پراینٹی وائلنٹ کرائم سیل اورسی پی ایل سی کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 غیرملکی باشندے یازیاب اورایک اغوا کارگرفتارکرلیا گیا۔ بازیاب کرائے جانے والے مغویوں کا تعلق نائیجریا سے ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتاراغوا کارکی شناخت عبدلاحد لاشاری جبکہ بازیاب مغویوں کی شناخت ڈیوڈ اورپیٹرک کے نام سے ہوئی ہے۔ اے وی سی سی میں واقعے سے متعلق مقدمہ 20/2018 درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی