”میں نے آپ کو طلب نہیں کیا بلکہ ۔۔“چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سندھ یہ کیوں کہا ؟ بڑی خبر آ گئی

”میں نے آپ کو طلب نہیں کیا بلکہ ۔۔“چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سندھ یہ کیوں کہا ؟ ...
”میں نے آپ کو طلب نہیں کیا بلکہ ۔۔“چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سندھ یہ کیوں کہا ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف جسٹس سے ملاقات انتہائی خوشگوار رہی ، انہوں نے مجھے کہ میں نے آپ کو طلب نہیں بلکہ میٹنگ کیلئے کہا تھا لیکن میڈیا میںخبر غلط چلی ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار سے میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ چیف جسٹس نے مجھے دوبارہ چیف منسٹر منتخب ہونے پر مبارک دی اور کہا کہ میڈیا میں خبر بہت غلط چلی ہے کہ میں نے آپ کو طلب کیاہے دراصل طلب نہیں کیا بلکہ آپ سے میٹنگ کیلئے کہا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کوشعبہ صحت میں اصلاحات سے آگاہ کیا چیف جسٹس سے میٹنگ اچھی رہی،، چیف جسٹس کوبتایاکہ جے آئی ٹی سے عدم تعاون کی شکایات ملی تھیں، ٹھیکوں ودیگرتفصیلات دینے کیلئے2دن دیئے گئے تھے،
ان کا کہناتھا کہ جب بھی چیف جسٹس بلائیں گے ہم حاضر ہوں گے، چیف جسٹس نے دوبارہ منتخب ہونے پرمبارکباد دی،چیف جسٹس سے درخواست کی کہ ایشوز پربات چیت کیلئے وقت دیاکریں،وزیراعلیٰ سندھ ، چیف جسٹس نے کہاسندھ کے لوگوں نے آپ پراعتماد کا اظہارکیاہے۔

مزید :

قومی -