”فوا د چوہدری کے جواب سے لگتا ہے کہ اسرائیلی طیارہ ۔۔۔“ احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی پریشان ہوجائیں گے

”فوا د چوہدری کے جواب سے لگتا ہے کہ اسرائیلی طیارہ ۔۔۔“ احسن اقبال نے ایسی ...
”فوا د چوہدری کے جواب سے لگتا ہے کہ اسرائیلی طیارہ ۔۔۔“ احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی پریشان ہوجائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے حوالے سے اس وقت سوشل میڈیا پر تہلکہ سابرپا ہے اور اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومت سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی جارہی ہے جس فواد چوہدری نے حیران کن انداز میں تردید کی تو احسن اقبال پھر میدان میں آ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے بی بی سی کی خبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت سے اس پر وضاحت کا مطالبہ کیا جس پر فوادچوہدری نے جوابی ٹویٹ میں نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے، آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔“

فواد چوہدری کا جواب سن کر احسن اقبال نے ایک مرتبہ پھر میدان میں اینٹری ماری اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”جس انداز میں وزیر اطلاعات محض وضاحت مانگنے پر آگ بگولہ ہوئے ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔“

مزید : قومی