اقوام متحدہ بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرے،عمران خان

اقوام متحدہ بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرے،عمران خان
اقوام متحدہ بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرے،عمران خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرے۔اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں بھی بھارتی بربریت کی تصدیق کی گئی۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،بھارت 7 دہائیوں سے جموں وکشمیرپرقابض ہے۔

مقبوضہ کشمیرکے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947 جنوبی ایشیاکی تاریخ کا المناک دن ہے،بھارت نے اس روز جموں وکشمیر میں فوجیں اتاریں۔بھارت نے بین الاقوامی قانون کو روندتے ہوئے جموں کشمیر پر قبضہ کیا،بھارت کاکشمیرپرقبضہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔عمران خان نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوحق رائے دہی دے۔پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد