ایف آئی اے نے شوگرملوں پرپہرےدار کیوں نہیں لگائے؟چیف جسٹس کے اومنی گروپ کی شوگر ملوںسے منجمدچینی غائب ہونے کے کیس میں ریمارکس

ایف آئی اے نے شوگرملوں پرپہرےدار کیوں نہیں لگائے؟چیف جسٹس کے اومنی گروپ کی ...
ایف آئی اے نے شوگرملوں پرپہرےدار کیوں نہیں لگائے؟چیف جسٹس کے اومنی گروپ کی شوگر ملوںسے منجمدچینی غائب ہونے کے کیس میں ریمارکس

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اومنی گروپ کی شوگرملوں سے منجمد چینی غائب ہونے کے معاملے میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایف آئی اے نے ان شوگرملوں پرپہرےدار کیوں نہیں لگائے؟اگرکوئی مسئلہ تھاتوایف آئی اے ہمیں درخواست دیتا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اومنی گروپ کی شوگرملوں سے منجمد چینی غائب ہونے کے معاملے کی سماعت کی ،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایف آئی اے نے ان شوگرملوں پرپہرےدار کیوں نہیں لگائے؟اگرکوئی مسئلہ تھاتوایف آئی اے ہمیں درخواست دیتا۔ایف آئی اے نے کہا کہ چینی غائب کرنے والوں میں انور مجید شامل ہوسکتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ انورمجید توجیل میں ہیں،جائیں جیل جاکر انورمجید سے تحقیقات کریں۔

وکیل اومنی گروپ نے کہا کہ اومنی گروپ کی درخواستوں پر نظر ثانی کی جائے،جوبھی درخواست بینکنگ عدالت میں دائرکی جاتی ہیں وہ سپریم کورٹ بھیج دی جاتی ہے، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جب تک جرم ثابت نہیں ہوتاکسی کوکسی کی بے عزتی کا حق نہیں،جب تک ہم نےازخودنوٹس لیاہواہے بینکنگ عدالت کوئی فیصلہ جاری نہیں کرےگی،اومنی گروپ کے سارے معاملات ہم خود دیکھیں گے۔

وکیل اومنی گروپ نے کہا کہ انورمجید کو جیل میں بہتر کلاس کی سہولت فراہم کی جائے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ چوری سامنے آچکی ہے اور اب بھی جیل میں بہترکلاس مانگ رہے ہیں؟بہتر کلاس سے اوپر کی کوئی کلاس ہے تو بتائیں؟،وکیل اومنی گروپ نے کہا کہ انورمجید کو اے کلاس کی سہولت بھی دی جاسکتی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اتنا مذاق مت کریں،مسئلہ بتائیں،وکیل اومنی گروپ نے کہا کہ درخواست دے چکے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے قصہ ساروان نہیں سننا،جوسنناتھا وہ سن چکے،عدالت نے بہترکلاس سے متعلق اومنی گروپ کے وکیل کی استدعاپرسماعت ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی