اسرائیلی طیارہ اسلام آباد آیا یا نہیں ؟ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

اسرائیلی طیارہ اسلام آباد آیا یا نہیں ؟ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تہلکہ خیز ...
اسرائیلی طیارہ اسلام آباد آیا یا نہیں ؟ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارلحکومت میں اسرائیلی طیارے کی آمد پر اس وقت ملک میں تہلکہ برپا ہے جس پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان لفظی جنگ بھی دیکھنے میں آئی تاہم اب سول ایوی ایشن بھی میدان میں آ گئی ہے اور تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر چلنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ایئر پورٹ پر نہیں آیا اور اس کی آمد سے متعلق چلنے والی خبریں صرف افواہ ہیں ۔

یاد رہے کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی افواہ کے تانے بانے اسرائیل کے صحافی ’ ایوی شراف ‘ سے ملتے ہیں جنہوں نے 25 اکتوبر کو ایک ٹویٹ میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ ’ اسرائیل کا طیارہ پاکستان کے اسلام آباد میں اترا ہے جبکہ اس میں پائلٹ نے انتہائی چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے تل ابیب سے اڑایا اور اسے عمان میں صرف پانچ منٹ کیلئے اتارا جس سے جہاز کے کوڈ تبدیل ہو گئے اور پھر عمان سے وہ اسلام آباد پہنچا اس طرح پرواز عمان سے اسلام آباد کی ہو گئی ۔“

یہ خبر میڈیا پر تیزی کے ساتھ پھیلی اور اس پر فواد چوہدری میدان میں آئے اور انہو ںنے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا ۔ جس کے بعد اب سول ایوی ایشن کی جانب سے ان افواہوں کی تردید کر دی گئی ہے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی