جب میں چیئرمین واپڈا تھا تو ایک میٹر ریڈر سے ملا جس نے ٹویوٹا کرولا رکھی ہوئی تھی اور بچے سٹی سکول میں پڑھتے تھے
لاہور(ویب ڈیسک) جب میں چیئرمین واپڈا بنا تو پتہ چلا کہ باٹاپور کے پاس ایک میٹر ریڈر ہے اس نے کارڈ چھپوارکھے ہیں، ایکسپرٹ ان میٹر ریورسنگ تو میں نے اس سے ملاقات کی۔ روزنامہ خبریں کے مطابق انہوں نے بتایا کہ میٹر ریڈر کے پاس اس وقت ٹویوٹا کرولا گاڑی او راس کے بچے سٹی سکول میں پڑھتے تھے اور اس نے ایک گینگ بنایا ہوا ہے۔