’’ اگلے مہینے اس بڑے عرب ملک کا سربراہ پاکستان آ رہا ہے‘‘ عمران خان کے حکومت میں آنے کے بعد سب سے بڑی خبر آ گئی

’’ اگلے مہینے اس بڑے عرب ملک کا سربراہ پاکستان آ رہا ہے‘‘ عمران خان کے ...
’’ اگلے مہینے اس بڑے عرب ملک کا سربراہ پاکستان آ رہا ہے‘‘ عمران خان کے حکومت میں آنے کے بعد سب سے بڑی خبر آ گئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات قطر کے سفیر صقر مبارک المنصوری نے کہا ہے کہ قنطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد التھانی نومبر کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم عمران خان سے بھی اہم ملاقات کریں گے ۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا کے مطابق قطر کے سفر صقر مبارک المنصوری نے کہا ہے کہ قنطر کی جانب سے پاکستان کی مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے جبکہ فنانشل سپورٹ کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو دعوت نامہ بھی بھجوایا جا رہا ہے تاکہ ترکش ماڈل کے تحت پاکستان کو مکمل طور پر تعاون کیا جائے۔  قطر کے سفیر صقر مبارک المنصوری کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت پاکستان کو مشکل حالات مین اکیلا نہیں چھوڑ سکتے ، قطر کی جانب سے جس حد تک پاکستان کی مدد ہوسکے گی ہم کرینگے۔ نوکریاں دینے سے متعلق وزیراعظم کے خصوصٰ مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری سے قطر کی اعلیٰ اتھارٹیز رابطے میں ہیں۔

مزید : قومی /عرب دنیا /علاقائی /پنجاب /لاہور