’’ کوئی شخص میرا نام لے کر ٹیلیفون کرتا ہے اور کہتا ہے کہ۔۔۔‘‘ وفاقی وزیر شفقت محمود نے ایف آئی اے کو ایسی درخواست دیدی کہ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

’’ کوئی شخص میرا نام لے کر ٹیلیفون کرتا ہے اور کہتا ہے کہ۔۔۔‘‘ وفاقی وزیر ...
’’ کوئی شخص میرا نام لے کر ٹیلیفون کرتا ہے اور کہتا ہے کہ۔۔۔‘‘ وفاقی وزیر شفقت محمود نے ایف آئی اے کو ایسی درخواست دیدی کہ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ شفقت محمود کے نام سے مختلف تعلیمی اداروں کو ٹیلیفون کالز کر کے اپنے کام نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے ، وفاقی وزیر نے ایف آئی اے کو کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی طرف سے وزارت اور اس کے اداروں کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ محتاط رہیں، اگر انہیں اس طرح کی کوئی ٹیلیفون کال موصول ہوتو فوری طور پر وزارت کو آگاہ کریں۔ وزیر تعلیم کے نام سے آزاد جموں و کشمیر اور لاہور کے تعلیم اداروں کو چھوٹی کالزموصول ہوئی تھیں جن میں گمنام افراد نے وفاقی وزیر کا نام لے کر سفارشیں کیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد