بیوی کو بیک وقت تین طلاقیں دینے والے شخص نے پہلی رات حوالات میں گزاری
اترپردیش (صباح نیوز) بیوی کو بیک وقت تین طلاقیں دینے والے شخص نے پہلی رات حوالات میں گزاردی، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اترپردیش میں 32 سالہ عارف حسین کی جانب سے ایک ساتھ تین طلاقی ں دینے پر ان کی اہلیہ نے مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولیس نے مسلم وومن (پروٹیکشن رائٹس آن میرج) آرڈیننس کے تحت عارف کو گرفتار کیا تھا۔