کرکٹرز یاسر حمید، ارشد خان بے روزگار، معاملہ صوبائی اسمبلی میں پہنچ گیا

کرکٹرز یاسر حمید، ارشد خان بے روزگار، معاملہ صوبائی اسمبلی میں پہنچ گیا
کرکٹرز یاسر حمید، ارشد خان بے روزگار، معاملہ صوبائی اسمبلی میں پہنچ گیا

  

پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں ارشد خان اور یاسر حمید کو روزگار کی شدید دشواری کا سامنا ہے جن کی بے روزگاری کا معاملہ صوبائی اسمبلی میں بھی پہنچ گیا۔ جہاں اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ اگر حکومت کھلاڑیوں کے روزگار کو تحفظ نہیں دے سکتی تو کھیل کو کیا تحفظ دے گی۔

گزشتہ روز (جمعہ کو )صوبا ئی اسمبلی کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن احمد خان نے ایوان کو بتایا کہ خیبرپختونخوا کے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممتاز کرکٹر یاسر حمید اور پشاور کے ارشد خان نے کرکٹ کی دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔

مزید : کھیل /علاقائی /خیبرپختون خواہ