چینی سفارتخانے میں پہلی مرتبہ نماز جمعہ با جماعت کا اہتمام

چینی سفارتخانے میں پہلی مرتبہ نماز جمعہ با جماعت کا اہتمام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چینی سفارت خانے میں پہلی مرتبہ نماز جمعہ با جماعت کااہتمام کیاگیا، قبل ازیں قومی دنوں کی تقریبات میں چینی سفارتخانے کی جانب سے لوگوں کو نماز پڑھنے کی سہولت فراہم کی جاتی رہی۔

جمعہ کو میڈیا اورتھنک ٹینکس کے لئے بریفنگ طول پکڑی تو چینی سفارتی عملے نے نماز جمعہ با جماعت کااہتمام کیا۔ بڑے ڈرائنگ روم میں قالین کی صفیں بچھائی گئیں، چینی نائب سفیر ژاﺅ لی جیان نے بریفنگ میں پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں کے لئے انشا اللہ کا لفظ استعمال کیا۔

چینی سفارتی عملے نے بریفنگ کی طوالت پر معذرت کی اورکہا کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد