سپریم کورٹ، آئل ٹینکرز کوذوالفقارآباد منتقل کرنے پر رپورٹ 2 ہفتے میں طلب
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئل ٹینکرز کوذوالفقارآباد منتقل کرنے پر رپورٹ 2 ہفتے میں طلب کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ آئل ٹینکرز کو شیریں جناح کالونی سے ذوالفقار آباد ٹرمینل منتقل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی ،ٹینکرز کی مرمت کرنے والے مکینکس بھی عدالت میں پیش ہوئے،دکاندار کراچی نے عدالت کے رو بر وموقف اختیار کیا کہ ٹینکرز کیلئے دکانیں فراہم کیے جانے تک ہم ٹرمینلزپرنہیں جا سکتے،شاپ کیپرزایسوسی ایشن کا کہناتھا کہ آئل ٹینکرزذوالفقارآباد منتقل توہوگئے لیکن مرمت کیلیے شیریں جناح کالونی آنا پڑتا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ لوگوں نے ابھی تک آئل ٹینکرزکوذوالفقارآباد ٹرمینل منتقل کیوں نہیں کیا؟ آپ لوگ آپس میں کوئی حل نکالیں،عدالت نے کمشنر،میئراور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدےداروں کو میٹنگ کی ہدایت کردی،
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ 15 روز میں بلوچستان ٹرمینل بھی متحرک کردیا جائے گا،3 روز میں کمشنر سے ملاقات ہوگی، وکیل حکومت سندھ نے کہا کہ بلوچستان سے آنےوالے آئل ٹینکرزکیلئے مواچھ گوٹھ میں ٹرمینل ہے،عدالت نے آئل ٹینکرز کوذوالفقارآباد منتقل کرنے پر رپورٹ 2 ہفتے میں طلب کرلی۔