غبارے پر پاکستان سے محبت کا پیغام ،بھارت میں ہنگامہ

غبارے پر پاکستان سے محبت کا پیغام ،بھارت میں ہنگامہ
غبارے پر پاکستان سے محبت کا پیغام ،بھارت میں ہنگامہ

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست یوپی میں غباروں پر پاکستان سے محبت کے پیغام نے ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریا ست یوپی کے علاقے کوسی کلاں میں پیش آیا جہاں جہاں ایک شخص ایسے غبارے بھیج رہا تھا جن پر مجھے پاکستان سے محبت ہے تحریر تھا۔ غبارے بیچنے والے شخص کو جس کا تعلق مسلمان برادری سے ہے، بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی