ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ، قومی ہاکی ٹیم کو جان کے لالے پڑگئے
مسقط (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے عمان گئی قومی ہاکی ٹیم کو جان کے لالے پڑگئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے پاس بلوں کی ادائیگی کے لیے رقم نہیں ہے ، انتظامیہ کے وعدے پر کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔ ٹیم کی طرف 28 ہزار ڈالر واجب الادا ہیں اور عدم ادائیگی کے باعث ہوٹل انتظامیہ نے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے پاسپورٹس قبضے میں لے لیے ہیں، عدم ادائیگی یا گارنٹی نہ ملنے پر معاملہ پولیس کے پاس جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے عمان میں فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کیا جبکہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فور سٹار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ۔