پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،نیول چیف

پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،نیول چیف
پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،نیول چیف

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیول چیف ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ذمے داری کی انجام دہی کیلئے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحرنے جنگی مشقوں میں بحری جہازوں کی شمولیت اورجنگی مشقوں کاجائزہ لیا۔مشق کے دوران امیرالبحرنے کھلے سمندرمیں پاک بحریہ کے بحری بیڑ ے کا بھی دورہ کیا ۔ امیرالبحر نے مشق میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔نیول چیف نے افسروں اورجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔امیر البحر کو مشق کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سی پیک کے بحری تحفظ کو یقینی بنانا بھی اس مشق کا حصہ ہے۔سی اسپارک میں بحری جہازوں نے ایک دوسرے کیخلاف جنگی چالوں کامظاہرہ کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی