اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کاصاحبزادہ نمر مجید احاطہ عدالت سے گرفتار

اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کاصاحبزادہ نمر مجید احاطہ عدالت سے گرفتار
اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کاصاحبزادہ نمر مجید احاطہ عدالت سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے صاحبزادے نمر مجید کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے، چیف جسٹس نے اومنی گروپ کے خلاف 9 مقدمات کے اندراج کا بھی حکم دے دیا ہے۔
نمر مجید کو احاطہ عدالت سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نمر مجید نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت حاصل کر رکھی تھی تاہم دیگر مقدمات میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ انور مجید اور ان کے ایک صاحبزادے عبدالغنی مجید پہلے ہی حراست میں ہیں جبکہ نمر مجید نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔ نمر مجید کے خلاف اومنی گروپ کی شوگر ملوں سے چینی غائب کرنے کا مقدمہ بھی درج ہے جس میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ اومنی گروپ کے لوگ جیل میں موبائل فون استعمال کر رہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اومنی گروپ کے زیر حراست لوگوں سے موبائل فون چھین لیے جائیں اور اگر موبائل فون نہ لیے گئے تو آئی جی جیل خانہ جات کے خلاف ایکشن لیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -