وزیراعظم کا عوام سے براہ راست رابطے کا فیصلہ ،کمپلینٹ سیل کل سے کام شروع کرے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم کمپلینٹ سیل کل سے کام شروع کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان عوامی شکایات براہ راست سنیں گے ،کرپشن ،ہیومن رائٹس،قبضہ مافیا کیخلاف شکایات پر نوٹس ہو گا،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام محکموں کو شکایت سیل کے احکامات پرفوری کارروائی کی ہدایت کر دی گئی۔