آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل،شہبازشریف کےخلاف نیب کو مزید ثبوت مل گئے

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل،شہبازشریف کےخلاف نیب کو مزید ثبوت مل گئے
آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل،شہبازشریف کےخلاف نیب کو مزید ثبوت مل گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب کو آشیانہ اقبال سکینڈل میںسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےخلاف مزید ثبوت مل گئے، سابق افسران نے شہباز شریف کےخلاف نیب کو بیان ریکارڈ کرا دئیے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شہباز شریف پر پی ایل ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق افسران کا کہنا ہے شہباز شریف کے احکامات پر ہی ٹھیکے آگے دینے کے فیصلے ہوئے، لطیف سنز کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔

شہباز شریف اور فواد حسن فواد پر قوانین کے برعکس اقدامات کرنے کا الزام ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے لطیف سنز کمپنی سے غیرقانونی طور پر مالی فوائد حاصل کئے، 21 اکتوبر 2014 کو آشیانہ اقبال منصوبہ ایل ڈی اے کو منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور