حکومت مخالف اتحاد کی کوششیں تیز ،نواز شریف نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

حکومت مخالف اتحاد کی کوششیں تیز ،نواز شریف نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کر ...
حکومت مخالف اتحاد کی کوششیں تیز ،نواز شریف نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن نے کمر کس لی جبکہ حکومت مخالف اتحاد کی کوششیں بھی تیز کر دی گئیں۔ نواز شریف نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس جاتی امرا میں طلب کر لیا۔
جاتی امرا میں بلائے جانے والے مشاورتی اجلاس میں خواجہ آصف، سعد رفیق، ایاز صادق، مریم اورنگزیب اور دیگر شریک ہونگے۔ اجلاس میں اپوزیشن کو متحرک کرنے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔
یاد رہے مولانا فضل الرحمان، سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف تینوں لاہور میں موجود ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے فون پر میاں نواز شریف سے رابطہ کیا، دونوں رہنماو¿ں نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔
لاہور پہنچنے پر مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کی کردار کشی کی جاتی ہے، قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں، حاصل کچھ نہیں ہو سکا۔