” میری بیوی میری یہ چیز واپس نہیں کر رہی “ چیف جسٹس کے پاس پہنچ کر ایک شوہر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا

” میری بیوی میری یہ چیز واپس نہیں کر رہی “ چیف جسٹس کے پاس پہنچ کر ایک شوہر نے ...
” میری بیوی میری یہ چیز واپس نہیں کر رہی “ چیف جسٹس کے پاس پہنچ کر ایک شوہر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف مقدمات کی سماعت کر رہے اور انتہائی سنجیدہ ماحول کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایک شوہر اپنی بیوی کیخلاف شکایت لے کر چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شوہر نے چیف جسٹس کے سامنے پیش ہو کر درخواست کی کہ میری بیوی میرا شناختی کارڈ واپس نہیں کر رہی جس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا ۔عدالت میں موجود اس کی اہلیہ نے موقف اختیار کیا کہ اس نے مجھ سے شادی کے وقت بہت سارے وعدے کیے تھے لیکن ایک بھی پورا نہیں کیا گیا ۔ خاتون کا کہناتھا کہ اس نے شادی سے قبل کہا تھا کہ مکان وغیرہ بہت کچھ لے کر دوں گا لیکن کچھ بھی نہیں دیا ۔ جس پر چیف جسٹس نے انتہائی نرم لہجے میں پوچھا کہ ’ تو پھر آپ نے ان کا شناختی کارڈ رکھ لیا ‘، اگر کوئی اور مسئلہ ہے تو پھر سول کورٹ میں جائیں ۔
خاتون کا کہناتھا کہ میں نے اپنی زندگی کے 18 برس برباد کر دیئے ہیں ۔ چیف جسٹس نے میاں بیوی کو چیمبر میں پیش ہونے کہ ہدایت کر دی ہے ۔

مزید :

قومی -