آئی سی سی نے پاکستان کی جانب سے بنائی جانے والی اس ٹرافی کا مذاق اڑایا تو آگے سے پی سی بی نے ایسا جواب دیدیا کہ لا جواب کر دیا ، ہر پاکستانی کا دل خوش کر دیا

آئی سی سی نے پاکستان کی جانب سے بنائی جانے والی اس ٹرافی کا مذاق اڑایا تو آگے ...
آئی سی سی نے پاکستان کی جانب سے بنائی جانے والی اس ٹرافی کا مذاق اڑایا تو آگے سے پی سی بی نے ایسا جواب دیدیا کہ لا جواب کر دیا ، ہر پاکستانی کا دل خوش کر دیا

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کے آغاز سے قبل جب ٹرافی کی رونمائی کی گئی تو اس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے آئی سی سی نے اس پر ظنز کیا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ خاموش رہا تاہم اب پی سی بی نے بھی موقعے پر چوکا لگا کر آئی سی سی کو لاجواب کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی شکست سے دوچار کر دیا ہے اور اب کلین سویپ کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں تاہم اب انتہائی دلچسپ خبر آ گئی ہے ۔

سیریز شروع ہونے سے قبل ٹرافی کی رونمائی تقریب کی گئی جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ٹرافی ’ ٹک بسکٹ ‘ کی جانب سے ڈیزائن کی گئی ہے اور اس پر بڑا سا بسکٹ بنا ہواہے ، اس تصویر کو آئی سی سی نے اپنے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے مذاق بنایا کہ یہ ” بسکٹ لینے اور دینے ایک مکمل نیا طریقہ ہے ۔“

آئی سی سی نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ” آپ کا مقابلہ اس ٹرافی کے ساتھ ہے ، جو آپ کو کہہ رہی ہے کہ اس کی فکر نہ کرو۔“

آئی سی سی کی جانب سے یہ ٹویٹس 23 اکتوبرکو کیے گئے تاہم پی سی بی نے اس پر کوئی ردعمل جاری نہیں کیا اور صحیح وقت کا انتظار کیا اور یہ موقع انہیں گزشتہ روز میسر آ گیا ۔ پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” اس کی کسے پرواہ ہے ، دونوں ٹرافیاں ہماری ہی ہیں ۔جس پر آئی سی سی کی جانب سے دو بارہ رد عمل کا اظہا ر کیا کہ ” اوہ تیری “۔

مزید : کھیل